8 ستمبر 2011 - 19:30

لیبیا میں سرت اور بنی ولید شہروں کے حالات نہایت بحرانی ہیں اور ان شہروں میں پانی، بجلی، اشیائے خورونوش، ایندھن ، دواؤں اور طبی ساز وسامان کی کمی ہے۔

ابنا:‌ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب انقلابیوں اور قذافی کے کرائے کے فوجیوں میں شدید جھڑپیں ہوئيں۔ قذافی کے کرائے کے فوجیوں کی لڑائي کو دیکھتےہوئے کہا جا رہا ہے کہ ان شہروں کا بحران مذاکرت سے حل نہیں ہوسکتا۔ لیبیا کی عبوری کونسل نے ان شہروں کو ہتھیار ڈالنے کے لئے کل تک کی مہلت دی ہے۔دوسری جانب انٹرپول کو لیبیا کے ڈکٹیٹر قذافی اور اس کے بڑے بیٹے سیف الاسلام کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری دی گئي ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیگ کی عالمی عدالت نے بین الاقوامی پولیس انٹر پول کو قذافی اور اس کے بیٹے سیف الاسلام اور قذافی کی انٹلیجنس کے سربراہ السنوسی کو گرفتار کرنے کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔ قذافی نے اپنی تازہ آڈیو کیسٹ میں دعوی کیا ہے کہ وہ لیبیا میں ہے، تاہم ایسی رپورٹیں بھی ہیں کہ وہ نائیجر فرار کرگيا ہے۔............/169